|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2016

کوئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ مستونگ سے 7 دسمبر کو فٹبال گراؤنڈ سے لاپتہ کئے گئے 4 فٹبالر کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ 7 دسمبر کو مستونگ میں فٹبال گراؤنڈ سے حکومتی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ کئے گئے فٹبالر شعیب سر پرہ ، مشتاق، ابوبکر اور غلام رسول کی بازیابی کے لئے خواتین وبچے کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت ان کے لواحقین کو ان کے پیاروں سے خیرت کے حوالے سے معلوم فراہم نہیں کر رہا جو پرامن احتجاج کرنے والوں کے ساتھ نا انصافی ہے یہ آئین، قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے عدلیہ اور حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین اور بچوں کے احتجاج کا نوٹس لے اور ان کے خیرت کے حوالے سے لواحقین کو آگاہ کریں اگر ان پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کی بازیابی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔