|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2016

کوئٹہ : جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مشیر خزانہ مشتاق رئیسانی کے حوالے سے نیب کی طرف سے قومی دولت کی برآمدگی کے حوالے بارگیننگ اور مکمل دولت برآمدکرنے اورعبرت ناک سزادینے کے بجائے کچھ لے دے کر باعزت رہائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کہ جب تک قومی دولت لٹیروں سے آمد نہ کی جاتی اور لٹیروں کو کھڑی وعبرت ناک سزانہیں دی جاتی اس وقت تک نہ احتساب پر اعتبارکیاجاسکتا ہے اور نہ نیب کی ڈرامے وبارگیننگ پر اعتبار کیا جاسکتاہے۔ملک بھرکے قومی دولٹ لوٹنے والوں کو عبرت کانشان بنا دیا جائے اور قومی دولت برآمد کرکے قوم کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے ۔ نیب کی غلط پالیسی لوٹ مارکی ایک دوفیصدواپس قومی خزانے میں جمع کرنے کا طریقہ رائج ہونے کی وجہ سے اب لوٹ مار ایک منافع بخش کاروبار بنتاجارہاہے تو تشویش کاباعث اور قوم کی تباہی وبربادی کاراستہ ہے ۔صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال ماہ مارچ میں جماعت اسلامی نے قومی سطح پر کرپشن کے خلاف جدوجہد شروع کیا جس کے بعد فوج سے بھی کچھ لٹیروں کو سزائیں ہوئیں اور پانامہ لیکس کی طرف سے بھی ہمارے نام نہاد لیڈروں کی لوٹ مار کی کہانیاں وحقائق عالمی سطح پرمنظر عام پر آئی اورکچھ جماعتوں نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی کیا مگر اب بھی جماعت اسلامی ہی قوم کو لٹیروں سے نجات دلاسکتی ہے دس بیس ارب لوٹ مارکرنے والوں کو ایک دوارب روپے نیب وصول کرکے فخریہ اندازمیں قوم کیساتھ مذاق کررہے ہیں ۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائیں کم ہے ۔