کوئٹہ : آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر آفگن نے فرنٹیئر کور بلو چستان کی کمانڈمیجر جنرل ندیم احمد انجم کو سونپ دی ہے۔اس سلسلے میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں ایک سادہ اور پُر وقار تقریب منعقد ہو ئی۔جس میں میجر جنرل شیر آفگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران اور جوانو ں سے الوداعی خطاب کیا ۔اُنہو ں نے ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی اور افسران اور جوانو ں کی بلو چستان کے امن اور عوام کی بہتری اور ترقی میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔میجرجنرل شیرآفگن نے ایف سی بلو چستان کی کمانڈ جنرل ندیم احمد انجم کو سونپتے ہو ئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ میجرجنرل شیر آفگن رواں ماہ ترقی پانے کے بعد کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہوئے ۔