کوئٹہ : ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈطارق محمود ملک نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ خزانہ کیس میں تمام ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کا روائی عمل میں لائی گئی ہے اور اس کیس کو بند نہیں کیا گیا۔ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو و دیگر ملزمان کے خلاف جلد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔انہوں نے خزانہ کیس کی رقم کے حجم کے بارے میں میڈیا میں غلط رپورٹس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں چند افراد کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے کرپشن کی رقم اور پلی بارگین کے حوالے سے غلط تاثر پید ا ہوا۔۔