|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2016

کوئٹہ : بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک تعزیتی بیان میں ماما سکندر کی وفات پر صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماما سکند ر کے جہد آجوئی میں مخلصانہ کردار کو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے وہ تحریک کے ایک بے لوث اور ہمدرد ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے جو بھٹو دور مین بھی صعوبتیں جھیل لی اور بلوچ قومی جدو جہد کے پاداش میں انہیں بھٹو دور میں سخت ترین سزائیں اور ازیت دی گئی وہ بے پناہ تکالیف کا سامنا کرتے ہوئے تحریک سے اپنی کمٹمنٹ کو کمزور ہونے نہیں دیا بلکہ ان کے حوصلہ اور عزم مزید پختہ ہوگئے ترجمان نے کہاکہ وہ اپنے بیماری اور مرض کی شدت سے بے پرواہ ہوکر جدوجہد جاری رکھی جہد آجوئی کے حالیہ ابھار میں اپنے بیماری کے دوران بھی ہمہ وقت مظاہروں اور جلسوں میں شریک ہوکر کردار ادا کرتے رہے وہ آخری وقت تک جہد آجوئی کے شانہ بشانہ رہیں ترجمان نے کہاکہ ایسے بے لوث اور مخلص ساتھی جہد کار ہمیشہ امر رہتے ہیں ماما نے اپنی قربانیوں اور کردار کو امر کردیا ترجمان نے کہاکہ بلوچ سالویشن فرنٹ ان کا قربانیوں معترف ہوکر انہیں بھر پور الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تحریک مین ایماندارانہ اور مخلصانہ کوششوں کا قدر اور احترام کرتی ہے ترجمان نے کہاکہ ماما سکندر غیر متزلزل یقین اور حوصلوں کے ساتھ آگے بڑھ کر ہر مظاہرہ اور ہر سیاسی تقاریب میں صف اول کے طور پر شریک ہوئے اور بغیر کسی غرض یا لالچ کے ہرایک کی اپنی بساط کی مطابق مدد اور کمک کی آج وہ جسمانی طور پر ہم سے الگ ہوئے لیکن ان کی سوچ اورکردار زندہ ہے وہ اپنی بے لوث کوششوں کی وجہ سے انمٹ بن چکے ہیں جن کے حوصلے چٹانوں کی طرح مضبوط رہے ان کا فکر بھی دوسروں کے لئے حوصلہ اور امید کا باعث اور مشعل را ہ ہوگی ۔