ریاض : سلطنت مسقط وعمان نے سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس کی تصدیق سعودی وزیر دفاع اور وزارت دفاع کے ذرائع نے کی ہے کہ سلطنت مسقط اور عمان اس اسلامی فوجی اتحاد کا40واں رکن ہوگا، عمان کے وزیر دفاع نے ایک سرکاری مراسلے میں سعودی عرب کے وزیر دفاع کو بتایا کہ ان کا ملک اسلامی فوجی اتحاد کارکن بننے کوتیار ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے وہ تمام شرائط تسلیم کئے ہیں ، واضح رہے کہ جب یہ اسلامی فوجی اتحاد قائم ہواتھا تو مسقط نے اس میں شمولیت اختیار نہیں کی اور اس کی یہ وجہ بھی بتائی گئی کہ مسقط اور عمان کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، مغربی میڈیا نے سلطنت مسقط عمان پر یہ الزام بھی عائد کیاکہ یمن میں حوثی باغیوں کو یاران سے سلطنت عمان کے راستے اسلحہ اور رسد فراہم کیا جارہا ہے، جس پر عرب دنیا میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی تھی ، آج جب عمان نے اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کی تو عرب دارالخلافوں میں سکھ کاسانس لیا جارہا ہے