|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2017

کوئٹہ : یونیورسٹی آف تربت میں مائیکروسوفٹ آئی ٹی اکیڈیمی اور سرٹی پورٹ ٹیسٹنگ سنٹرکا قیام،مختلف مائیکروسوفٹ پروگرامنگ کا آغاز۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے یونیورسٹی آف تربت میں قائم مائیکروسوفٹ آئی ٹی اکیڈیمی اور سرٹی پورٹ ٹیسٹنگ سنٹر (سی ٹی سی) نے باقاعدہ کام کا آغازکردیا ہے۔اس پروجیکٹ کا مقصد تربت یونیورسٹی کے طالب علموں سمیت فیکلٹی ممبران او دیگر ملازمین کا آئی ٹی کے شعبہ میں استعداد کار میں اضافہ کرنے کے علاوہ اسٹاف اور ایجوکیٹر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عہد حاضرکی جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس مائیکروسوفٹ آئی ٹی اکیڈمی اور سرٹی پورٹ ٹیسٹنگ سنٹرمیں طلباء و طالبات کو ایسی ٹریننگ دی جائے گی جس سے وہ آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاکستان سمیت بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے طلباء کا مقابلہ کر سکیں کیوں کہ اس کے کورسز بین الاقوامی معیار اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیئے گئے ہیں۔تربت یونیورسٹی میں سرٹی پورٹ ٹیسٹنگ سنٹر (سی ٹی سی) کے قیام کے بعد طلباء اورا سٹاف کواب اپنی یونیورسٹی میں آئی ٹی کے مختلف پروگراموں میںآن لائن امتحان میں شامل ہونے کی سہولت میسر ہوگی جس میں مائیکروسوفٹ آفس اسپیشلسٹ،مائیکروسوفٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ،مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈایجوکیٹر اور مائیکروسوفٹ سرٹیٖفائیڈٹرینر کے علاوہ دیگر پروگرام شامل ہیں۔تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے تربت یونیورسٹی میں مائیکروسوفٹ آئی ٹی اکیڈمی اور سرٹی پورٹ ٹیسٹنگ سنٹرکے قیام میں تعاون کرنے پر ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرمختار احمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے انچارج اور ئیکروسوفٹ آئی ٹی اکیڈیمی اور سرٹی پورٹ ٹیسٹنگ سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر عبدالحکیم، ٹیم ممبر سوفٹ ویئر انجینیربلال الرحمان اورشعبہ کمپیوٹر سائنس کے فیکلٹی ممبررفیق احمد کے زیر نگرانی ہونے والے آن لائن امتحان میں تربت یونیورسٹی کے طالب علم شامل ہوئے جس میں کامیاب ہونے کے بعد متعدد طلباء مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈآفس اسپیشلسٹ قرار پائے۔جن کو مائیکروسوفٹ کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔