|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2017

مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہاکہ ملک میں جاری دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب میں پاک فوج کا کردار اہم ہے پی ٹی آئی کا اپوزیشن کے حوالے سے اگرچہ اہم کردار ہے لیکن باربار دھرنا اور اداروں پر عدم اعتماد نا مناسب عمل ہے انہوں نے بدوزئی قبیلہ طائفہ زاروزئی کے شاخ موسی زئی کے نو منتخب ٹکری دینار خان بنگلزئی کی رسم دستار بندی کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ سردار کمال خان بنگلزئی سردار اللہ یاربدوزئی سید انور شاہ ملک رسول بخش بنگلزئی ٹکری مداد خان بنگلزئی ٹکری آدم خان بدوزئی ٹکری علی دوست بدوزئی ٹکری عبدالمنان بدوزئی سمیت قبائلی شخصیات حاجی فضل خان حاجی سرفرار بنگلزئی کونسلر محمد اعظم بنگلزئی حاجی قیصر خان بدوزئی حاصل خان بدوزئی و دیگر نے بھی نو منتخب ٹکری دینار خان کی دستار بندی کی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہاکہ قبائلی روایات ہمارے لئے قبائلی ڈھانچہ کی حیثیت رکھتے ہیں قبائلی جرگوں اور روایات پر عمل کرنے سے بڑے بڑے تنازعات حل ہوئے ہیں اقوام کی تنازعات کے تصیفوں کیلئے ٹکری و قبائلی عمائدین کا کردار اہمیت رکھتا ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک کے اقتصادی روٹ ہے بلوچستان سمیت پورے ملک میں خوشحالی آئے گی تاکہ نوجوان بدلتے ہوئے حالات میں وہ اپنا موثر کردار ادا کر سکے گے