کوئٹہ : کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں قائم بیوٹی پارلرز کے ریٹس مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے پارلر سیل ہوجائیں گے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئرعبدالواحد کاکڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں شہر میں قائم بیوٹی پارلرز کے خلاف شکایات موصول ہورہیں تھیں کہ شہر میں بیوٹی پارلرز ہوشربا ریٹس وصول کر رہے ہیں عام دلہن تیار کرنے کیلئے بیس سے 25ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں،ڈی سی کوئٹہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں بیوٹی پارلر ز مالکان کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین دن میں ریٹ لسٹ بیوٹی پارلرز کودے دی جائے گی ،ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بیوٹی پارلر زسیل کردئیے جائیں گے ،ڈی سی کوئٹہ نے کہاکہ شہر میں آج تک بیوٹی پارلر کے ریٹ مقرر نہیں کئے گئے تھے کوئٹہ ( این این آئی ) کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں قائم نجی ہسپتالوں کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا طبی ماہرین پرمشتمل ٹیمیں نجی ہسپتالوں کا دورہ کرکے وہاں موجود سہولیات کا معائنہ کریں گی معیار پر پورا نہ اترنے والے ہسپتال بند کردئیے جائیں گے اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے حکام اور نجی ہسپتالوں کے مالکان اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طبی ماہرین پرمشتمل ٹیمیں تین دن میں شہر میں قائم چالیس سے زائد نجی ہسپتالوں کا دورہ کریں گی اور ان ہسپتالوں میں ،آپریشن تھیٹر،طبی عملے ،ٹرما سنٹر ،سی سی ٹی وی ،واک تھرو گیٹس ، آگ بجھانے کے آلات اور سیکورٹی اسٹاف سمیت دیگر سہولیات کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ نجی ہسپتالوں کی جانب سے مریضوں کیلئے مقرر کی گئی فیسوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا معیار پر پورا نہ اترنے والے اور زائد فیس وصول کرنے والے ہسپتال سیل کردئیے جائیں گے ۔