|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2017

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہرنے کہا ہے کہ جوالمناک واقعہ ہوا ہے اور جن قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہے ان میں جو بھی شخص ملوث ہوگا اس کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائی گی ابھی تک پہلی انکوائری جاری تھی کہ دوسرے جہاز میں آگ لگنے سے قیمتی جانی ضائع ہوئی ہے میرے حکم پر رضوان کو گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ جو بھی اس میں ملوث ہوگا چاہئے وہ کتنا ہی با اثر ہوں اس کو گرفتار کیا جائے گااور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ لوگوں اور مزدوروں کی جان ومال کا تحفظ کرنا میری حکامت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے یہ بات منگل کی شام کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران یہ دوسرا المناک اور سنگین واقعہ ہوا ہے جس میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوگئی ہے پہلا واقعہ بھی گڈانی میں جہاز میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ابھی تک اس بارے میں تحقیقات جاری تھی کہ دوسرا واقعہ پیش آگیا اس کے ذمہ دار جو لوگ بھی ہونگے اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ گڈانی میں جو بحری جہاز لایا جاتے ہیں جنہیں تھوڑا جا تا ہے اور میں پٹرول ڈیزل کیمیکل اور دوسرا سامان ہوتا ہے جس سے فوری طورپر آگ بڑھک سکتی ہے مگر ٹھیکیدار اور جہاز کے مالکان اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ اس سے آگ لگ جائے گی اور کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوجائیگی ۔انہوں نے کہاکہ اس میں کسٹم اور ضلعی انتظامیہ بھی ملوث ہے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ٹھیکیدار جمعہ دار جہاز کے مالکان کسی بھی حفاظتی انتظامات کو بروئے کار نہیں لاتے اور غریبوں کو جہاز پر سوار کر دیتے ہیں۔انہیں چاہئے کہ وہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کریں ۔انہوں نے کہاکہ ابھی چند ماہ پہلے بہت بڑا گڈانی میں سانحہ ہوا جس میں بہت سے قیمتی جانیں ضائع ہوئی ابھی تک اس کی تحقیقات جاری تھی کہ دوسراواقعہ پیش آگیا ہے میں اسمبلی کے فلور پر یہ واضح اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اس واقعے میں جو بھی ذمہ دار لوگ ہے ان کے ساتھ کسی صورت میں بھی عایت نہیں بھرتی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ رضوان ہوں یا کوئی اور ہوں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائیگی کیونکہ ہمارے نزدیک انسانوں کی جانیں عزیز ہے اگر یہ انڈسٹری بند کرنا پڑی تو ا س سے بھی گریز نہیں کرینگے پہلے لوگوں کے جان ومال کا تحفظ بہت ضروری ہے۔