|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2017

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پاکستان میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے مردم شماری سے بلوچستان کوفنڈاورنئی حلقہ بندیوں میں اضافے کافائدہ ہوگالاکھوں شناختی کارڈبلاک کرکے بلوچستان کے عوام امتیازی رویہ کاشکارہیں قوم پرست پارٹیاں قوم کااستحصال کررہی ہیں قوم کی پسماندگی کے لئے قوم پرست پارٹیاں ہی کافی ہیں فوجی عدالتیں کی توسیع کی مخالفت کریں گے، اقتدارکاسورج غروب ہونے کاقریب آتے ہی قوم پرست نفرت امیزبیانات سے قوم کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرہے ہیں پلی بارگین کالاقانون ہے چیئرمین نیب کے اختیارات ختم کرناکافی نہیں کرپشن میں ملوث افرادکے لئے سخت قوانین وضع کئے جائیں اگرشفاف انتخابات ہوئے توجمعیت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی آئندہ انتخابات میں قوم پرستوں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی،ان خیالات کااظہارسیکرٹری جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،سیدمحمدفضل آغا،مولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،مولانامحمدسلیم،حافظ طاہرزیرے ،حاجی عنایت اللہ بازئی ودیگرنے حاجی شہبازخان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمولانابشیراحمد،حافظ قدرت اللہ لہڑی،حافظ سراج الدین،مفتی عبدالغفورمدنی،عبدالواسع سحر،سیٹھ اجمل خان بازئی،کونسلرچوہدری محمدعاطف،مولاناسلیم اللہ علوزئی،ناصرمسیح،عزیزاحمدسارنگزئی،غلام رسول مینگل،عبدالمنان کاکڑ،نورحسن ہوتک بھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ پشتون قوم پرست پارٹی نے پشتونستان بنانے کے بجائے خاندان بنایا،ان کے دورحکومت کے پشتونستان میں عوام روزگار،پانی،تعلیم اورصحت کی سہولیات سے محروم ہیں ،ایک خاندان کوگورنرشپ اوراہم وزارتوں سے نوازاگیا،جس کوکل پنجابی استعمارکے نام سے پکاراتھااس کوچندمراعات کی خاطرآج شیرشاہ سوری کالقب دیا،لاکھوں شناختی کارڈبلاک ہیں،ڈیورنڈلائن کی کھدائی کے اربوں روپے کاٹھکہ لیاگیا،اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ اورتین بڑے سانحات پرخاموشی اختیارکی گئی،انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کے نام پرپشتون اوربلوچ قوم پرست پارٹیاں سیاست چمکارہی ہیں قوم پرستوں کومہاجرین اورمردم شماری کے نام پرسیاست چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے قوم پرستوں کاصفایاکئے بغیرصوبے کی پسماندگی ختم نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہاکہ ملک توڑنے والے قوم پرستوں کونیشنل ایکشن پلان میں کیوں نہیں لایاجارہاجمعیت نے اس امتیازی سلوک کومستردکردیاامریکہ کی خوشنودی کے لئے مدارس کوہراساں کیاجارہاہے علماء کی آزادی سلب ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ کچھ یہودی اورمغربی ایجنٹ افراتفری کے ذریعے ملک میں عدم استحکام کاماحول بنارہے ہیں امریکہ اورمغربی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن،استحکام اورخوشحال اقتصادپروان چڑھے ،مغربی تہذیب مسلط کرنے،فحاشی وعریانی کوپروان چڑھانے کے لئے مغربی ایجنٹ سرگرم ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ میں اقلیتی بل اورپنجاب میں حقوق نسواں بل پرجمعیت نے دونوں حکومتوں کوپسپائی پرمجبورکیاپاکستان اسلام کے نام پرآزادہوایہاں خلاف اسلام قانون سازی کی اجازت نہیں دے سکتے ملک کوسیکولربنانے کے لئے مغربی قوتیں اورقوم پرست پارٹیاں ملکرسرگرم ہیں لیکن جمعیت کی موجودگی میں ان کی کوششیں ناکام ثابت ہوں گیانہوں نے کہاکہ فاٹاکوخیبرپشتونخوامیں ضم کرنے یاالگ صوبہ بنانے کے لئے فاٹاکے عوام کی مرضی سے ہی کوئی فیصلہ کیاجائے عوام کی مرضی کے بغیرفیصلے مسلط کرنے نہیں دیں گے فاٹاکے عوام کے لئے قائدجمعیت کی تواناآوازموثرثابت ہوئی انہوں نے کہاکہ خیبرپشتونخواکے تعلیمی نصاب میں این جی اوزکے دباؤپرتبدیلی کرکے اسلامی مضامین کونصاب سے نکال دیاگیاپاکستان کی سیاست پریہودی لابی کے ایجنٹ مسلط ہونے کی کوشش کررہے ہیں پاکستان کوعدم استحکام کاشکاربناکرمعاشی ،سیاسی اورمعاشرتی لحاظ سے پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی راہ میں صرف جمعیت ہی رکاوٹ ہے کارکن صدسالہ جتماع کے لئے تیاریاں تیزکریں جس میں لاکھوں افرادشرکت کریں گے اوراجتماع کے پنڈال کی تعمیرکاکام تیزی سے جاری ہے جس کے مستقبل کی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے مستقبل جمعیت کاہے۔