|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2017

تربت: نیشنل پارٹی کے صوباء صدر سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کہدہ اکرم دشتی ، پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات، بلوچستان حکومت کے سابق ترجمان جان محمد بلیدی، بی ایس او کے سابق چیرمین، سابق وزیر اعلٰی کے پولیٹیکل سیکریٹری حلیم بلوچ، ضلع کونسل کیچ کے چیرمین فدا حسین دشتی، اراکین مرکزی کمیٹی ابلحسن بلوچ، معمد جان دشتی ، مشکور انور، ضلعی صدر کیچ طاہر بلوچ، اور تحصیل دشت کے صدر کہدہ عزیز اللہ دشتی نے کہا ہے کہ سطعی نعرہ بازیاں اور بے ھنگم ہجوم قوموں کی تقدیرں نہیں سنوار سکتے بلکہ مدبرانہ قیادت اور منظم سیاسی ادارے ہی قوموں کی تعمیر و ترقی اور بقاء کی ضامن ثابت ہوسکتی ہیں، نیشنل پارٹی ایک فعال قومی سیاسی ادارہ کی روپ دھار چکی ہے، جس نے اپنے معکوم و مظلوم عوام کو زبان عطاء کی ہے، یہ قومی جماعت نہ اتفاقاً وجود میں آء ہے اور نہ ہی ہم سیاست برآست کے قاہل ہیں، ہماری قومی جماعت بلوچستان کے وطنی تحریک سے منسلک کہنہ مشق، سنجیدہ و فکری سیاسی کارکنوں پر مشتمل ہے جو یوسف عزیز مگسی، میر غوث بخش بزنجو اور دیگر قومی اکابرین کی جدوجہد کا تسلسل ہے، نیشنل پارٹی قومی تعمیر و ترقی کا ایک واضع وڑن رکھتی ہے، اس قومی جماعت کو جب بھی اقتدار کا موقع ملا ہے تو ہم نے قومی ترقی کے ایجنڈا کو ہی آگے بڑھایا ہے، آج تاریغ نے نیشنل پارٹی کے کندھوں پر بھاری قومی ذمہ داریاں عاہد کی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیشنل پارٹی تحصیل دشت / نگور کے تحصیل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا، اس موقع پر نیشنل پارٹی تحصیل دشت / نگور کے تحصیل کابینہ کے عہدیداران اور ضلع کونسل کے ممبران کا چناو عمل میں لایا گیا، پارٹی قاہدین نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہو ئیے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ علاقہ میں پارٹی کاز کو آگے بڑھاینگے، قاہدین نے مزید کہا کہ پارٹی ورکرز خوش نصیب ہیں کہ وہ نیشنل پارٹی جیسے قومی جمہوری جماعت کے ساتھ منسلک ہیں کیونکہ یہ صفت صرف نیشنل پارٹی میں ہی ہے کہ یہاں پر جماعت کے تنظیمی اداروں کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتے ہیں