|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں مردم شماری کئے بغیر وسائل کا مطالبہ کر نا بہت بڑی غلطی ہو گی مردم شماری ہر صورت میں ہونی چاہئے جمعیت علماء اسلام صوبے کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن چیمبر میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام پشاور میں صد سالہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہے جمعیت کے کارکن صد سالہ کانفرنس کو کامیاب بنا نے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملکی اور صوبے کے وسائل اور حقوق کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے لیکن بد قسمتی سے آج جن لو گوں کے ہاتھ میں اقتدار ہے اور انہوں نے جو دعوے اور وعدے کئے تھے وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جمعیت علماء اسلام نے سابقہ دور حکومت میں صوبے کے حقو ق کے لئے جنگ لڑی مگر بدقسمتی سے قوم پرستوں نے صوبے کا سودا کر کے صوبے کے عوام کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا آئندہ آنیوالے وقت میں قوم پرستوں کا اتحاد بھی فلاپ ہو تا جا رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بھر پور کامیابی سے ہمکنار ہو گی مردم شماری وقت کی ضرورت ہے اور اس کی بائیکاٹ یا عدالت میں جانے سے مسائل حل نہیں ہونگے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس پر اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے و قت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے لئے کسی نے بھی آواز نہیں اٹھائی مردم شماری کئے بغیر وسائل کا مطالبہ کر نا بہت بڑی غلطی ہو گی۔