|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2017

کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے عوام کی خدمت نہ کرنے سے عوام کے جوابدے ہونگے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی صوبے میں ہونیوالے کرپشن کو بے نقاب کرینگے چاہئے اس میں جتنے بھی بااثر لوگ ملوث ہو اب وقت آگیا ہے کہ کرپشن کرنیوالوں کا احتساب کیا جا سکے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے منتخب نمائندوں پر الزامات لگانا جمہوری روایات کے خلاف ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دونوں بیورو کریٹ کے کرپشن کو منظرعام پر لا نے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے وزراء کرپشن میں ملوث پائے گئے تو ان کو بھی حساب دینا ہو گا جب تک عوام مطمئن نہیں ہونگے اس وقت تک ہم کرپشن کے خلاف جدوجہد کر تے رہیں گے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو مزید فعال بنا نے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کہ گزشتہ روز صوبے کے اخبارات میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے خلاف جو اشتہارات چھاپے گئے وہ آئینی لحاظ سے غیر قانونی ہے اور صوبے کے منتخب نمائندوں پر الزام تراشی سمجھ سے بالاتر ہے جن لوگوں کے ذریعے یہ اشتہار لگایا گیا اس کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں موجودہ چیف سیکرٹری اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اپنی کرپشن چھپانے کے لئے منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی صوبے میں ہر اس کرپشن کو بے نقاب کرے گی جنہوں نے صوبے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے اور کسی کو بھی نہیں بخشا جائیگا پشتونخوامیپ اقتدار میں کرپشن کرنے نہیں آئی بلکہ کرپشن کے خلاف میدان عمل میں رہ کر مقابلہ کرے گی محکمہ صحت اور تعلیم میں جو جو خامیاں موجود ہے ان کو دور کر نا ہو گا اور تین سالوں کے دوران حکومت نے جو کچھ کرنا تھا وہ نہ کر سکے اب وقت آگیا ہے کہ ان تمام تر خامیوں پر قابو پایا جائے صوبے کا بیڑہ غرق کر نے والے عوام کے نمائندے نہیں بلکہ بیورو کریسی ہے جن کے گھروں اور ٹینکیوں سے پیسے نکلتے ہیں حساب سب سے لیا جائیگا اور جو لوگ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے بلیک ملنگ کر رہے ہیں ان کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں ان سے ضرور حساب لیا جائیگا ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔