اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈیووس میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر ہونیوالے عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وائٹ کالر کرائم کا وسیع تجربہ رکھتے ہین اس لئے فورم میں شمولیت کیلئے اہل ہیں۔ ہفتہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے ورلڈ اکنامک فورم کی تقریب میں شرکت کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے بات چیت اور فیصلے کئے جائیں گے۔ میاں صاحب وائٹ کالر کرائم کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسلئے وہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے اہل ہیں۔