|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2017

ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی سمیت ضلع کے دیگر علاقوں سوئی۔پیرکوہ۔حبیب راہی پٹوخ لوپ اور سنگسیلاح سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔ابر رحمت برسنے کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہواہے۔بارش جہاں لوگوں کے لئے خوشی کا باعث بنا وہاں گیس حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے بھی شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے۔گھروں میں چھولہے ٹھنڈے پڑنے سے امور خانہ داری بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ سردی کی بڑھتی ہوئی شدت اور گیس پریشر میں کمی سے بزرگ بچے اور خواتین سخت مشکلات کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ضلع کے عوام نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور چئیرمین ڈسٹرک کونسل میر غلام نبی بگٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے پر سوئی گیس حکام سے بازپرس کریں اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے ضلع کے عوام کو نجات دلائیں ۔