اسلام آباد: وزیرا علیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور سیکریٹری معدنیات صالح بلوچ کی جانب سے سیندک پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان آج بروز پیر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، سیکریٹری پیٹرولیم اور وفاقی سیکریٹری جنرل معدنیات کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان اور سیکریٹری معدنیات بھی شریک ہوں گے اجلاس میں سیندک پروجیکٹ سے متعلق امور کا جائزہ لے کر اس اہم منصوبے کی رائیلٹی اور دیگر معاملات کے بارے میں طریقہ کار طے کیا جائے گا ۔