|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2017

اسلام آباد:وفاقی وزیرقانون وانصاف زاہدحامدنے کہاہے کہ بلوچستان میں شکارکیلئے قطری شہزادوں کوپرمٹ وفاق نہیں صوبائی حکومت جاری کرتی ہے ۔وہ بدھ کوسینٹ کے اجلاس میں سینیٹرفتح محمدحسنی ،الیاس بلور،نعمان وزیرخٹک ،عثمان کاکڑ اورروزی خان کاکڑکی طرف سے توجہ مبذول کرائے گئے کے نوٹس کاجواب دے رہے تھے ۔قبل ازیں سینٹ میں متعلقہ سینیٹرکی جانب سے قطری شہزادوں کوتلوسمیت قیمتی اورنایاب جانوروں کاشکارکیلئے پرمٹس جاری کئے جانے کے اجراء پرشدیداحتجاج کررہے تھے ۔ان سینیٹرزنے بلوچستان کیلئے قطرکے شہزادوں کوپرمٹ جاری کرنے کے معاملے کوسیکورٹی رسک قراردیااورکہاکہ فوری طورپران پرمٹس کومنسوخ کیاجائے ،متعلقہ سینیٹرزنے کہاکہ قطرکے شہزادوں کوشکارکی اجازت دینے پرقبائل کے درمیان ایک نئی جنگ شروع ہونے کاخطرہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ پرمٹس وفاقی حکومت کے دباؤپرامورخارجہ جاری کررہاہے ،جس پرچیئرمین سینٹ نے قائدایوان راجہ ظفرالحق اوروفاقی وزیرقانون وانصاف زاہدحامدکوہدایت کی کہ متعلقہ سینیٹرزکے تمام تحفظات دورکئے جائیں اوراگراس سلسلے میں کسی بھی فیصلے کاکوئی مسئلہ ہے تواسے حل کیاجائے ،جس کے بعدراجہ ظفرالحق نے یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام تحفظات دورکئے جائیں گے ۔