|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئی جی بلوچستان کے رویئے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ آٹھ اگست پر مشتمل جوڈیشل کمیشن نے ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ وقت محکمہ پولیس کو دیا لیکن اس کے باوجود پولیس نے جامعہ رپورٹ پیش نہیں کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر نصیب اللہ ترین ، شکیل احمد، ثناء اللہ ابابکی ساجد ترین، منیراحمد کاکڑ سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سانحہ آٹھ اگست کے حوالے سے جو سماعت ہوئی ان میں آئی جی بلوچستان کا رویہ قابل مذمت تھا اور ان کے رویئے پر افسوس کا اظہار کر تے ہیں جوڈیشل کمیشن نے ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ وقت پولیس کو دیا لیکن پولیس نے کمیشن کو حقیقی معنوں میں وہ رپورٹ نہیں دی جن کی توقع کی جا رہی تھی اور کمیشن نے ہر طرح سے پولیس کو سنا اور موقع دیا جس کے بعد مکمل اور جامعہ رپورٹ پیش کی جس پر وکلاء نے اطمینان کا اظہار کیا ۔