|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2017

راولپنڈی / کوئٹہ:یف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر اور انسداد دہشتگردی آپریشنز کے دوران 81 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر اور انسداد دہشتگردی آپریشنز کے دوران 81 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے گزشتہ ہفتے قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے ہمراہ انٹیلی جنس کی بنیادپر اور انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کئے جن کے دوران 81 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ کوئٹہ میں 32 علاقوں میں سول سوسائٹی کے نوجوان رضا کاروں کے ہمراہ آپریشنز کئے گئے ۔ بیان کے مطابق کوئٹہ کے جنوبی زون سبی سوئی دالبندین کہان ز ون میں بھی انسداددہشتگردی کے آپریشنز جاری ہیں ۔ بی آر اے اور بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔ اس دوران ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم تمام کارروائیوں کی نگرانی کرتے ہوئے ہدایات جاری کر رہے ہیں ۔