کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سی پیک پیپلز پارٹی کا منصوبہ اور اس منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچنا نے کسی بھی قربانی دریغ نہیں کرینگے صوبے میں قائم حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی اپنے مسائل حل کرنے کے لئے ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیراحمد کرد اور جلیل شاہوانی کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ناکام بنا نے والے کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا کیونکہ سی پیک بلوچستان کا مستقبل ہے اور اس مستقبل کو کسی بھی صورت تاریک نہیں ہونے دینگے وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر صوبے کے مسائل کریں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صوبوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کر نے میں دلچسپی نہیں لیتے اس لئے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔