کوئٹہ: پولیو مہم کادوسرا مرحلہ بلوچستان کے 13 اضلاع میں پیرسے شروع ہوگیا ہے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ کے کوارڈینیٹر سید احمدفیصل نے کہا کہ بلوچستان میں پولیو مہم کادوسرا مرحلہ بلوچستان میں شروع ہو چکا ہے مذکورہ اضلاع میں برف باری کے باعث پہلے مرحلے میں پولیو مہم نہیں چلائی جا سکی جن اضلاع میں پولیومہم شروع کی گئی ہے ان میں بارکھان ، بولان ، جھل مگسی ،قلعہ عبداللہ ، خاران ، خضدار، لورالائی ،موسٰی خیل، پشین ،کوئٹہ ،شیرانی ،سبی اور واشک کے اضلاع شامل ہیں جبکہ ژوب کی کچھ یونین کونسلز میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے ،سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوسرے مرحملے میں 13 لاکھ کے قریب بچوں پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے ، پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں، مہم میں مجموعی طورپر 4ہزار تین سو 47ٹیموں شامل ہونگی ،جن میں تین ہزار پانچ سوپینتالیس موبائل ٹیمیں ،429ٹرانزڈ پوائنٹس اور 371فکسڈ سائٹس ہونگی ،سیدفیصل احمد نے کہاہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہیں بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم معاون اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں، سید فیصل احمد نے کہاہے کہ پولیو مہم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے تاہم کوئٹہ سمیت کچھ علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے مہم کے دوران سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں، پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار انتہائی اہم ہے اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کرداراہم ہیں،مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمت بھی حاصل کی گئی ہیں اور مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ پولیومہم کی کامیابی میں اہم کردارادا کریں تاکہ موجودہ سال ملک بھر کی طرح بلوچستان سے پولیو کے خاتمے کا سال ہو۔