|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2017

سوراب:کوئٹہ سے خضدار جانے والی کوچ نے کھٹائی کے مقام پر سڑک کنارے کھڑی پک اپ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چھ افراد جان بحق جب کہ نو افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق منگل کی شام پانچ بجے کے قریب ڈیرہ مراد جمالی سے تربت جا نے والی پک اپ قومی شاہراہ دشت کھٹائی کے مقام پر سڑک کے کنارے کھڑی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے بیس کے قریب افراد سوار تھے کو کوئٹہ سے خضدار جانے والی مسافر کو چ نے پیچے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت چھ افراد محمد انور،عبدالغفور،مسماۃ امام زادی،حاجرہ،زرخاتون اور مسماۃ حاجانی موقعہ پر جان بحق جب کہ خواتین اور بچو ں سمیت نو افرا د پک اپ ڈرائیور مولا بخش،رضا محمد،کمسن قدرت اللہ،مسماۃ لکی،زربانو،نور بری اور کوچ میں سوار تین خواتین شدید زخمی ہو گئے جان بحق اور زخمیو ں کو فوری طور پر سول ہسپتال سوراب پہنچا دیا گیا جہا ں زخمیو ں کو ابتداہی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کر دیا گیا ہلاک و زخمو ں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ چھڈگمبولہ سوراب کے مستقل باشندے ہیں اور اس وقت تربت میں رہائش پزیر ہیں جو کہ فاتحہ خوانی کے سلسلے میں ڈیرہ مراد جمالی گئے ہو ئے تھے حادثے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ گئے جہا ں پر ہر آنکھ اشک بار تھا حادثے کے بعد کو چ ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جب پولیس نے کو چ کو قبضے میں لے کر ڈرائیو ر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔