|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2017

اوستہ محمد: اوستہ محمد ،ظالم چچا نے گیارہ سالہ بھتیجی اورسولہ سالہ نوجوان کوقتل کر دیا۔ جبکہ مزاحمت پرایک اور نوجوان زخمی کر دیا ،ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، نعش کئی گھنٹے سے اسپتال میں پڑی رہی لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم نہ ہو سکی ، میڈیا کی شکایت پر ایس ڈی ایم نے تحصیلدار کا بھیجا۔تفصیلات کے مطا بق سٹی تھا نہ کے حدود سلیم کالونی میں علی گل جمالی اور خادم حسین جمالی ،گیارہ سالہ معصوم بچی مسماۃ (ب) کو تیز دھار چھری سے انکا گلہ کاٹ دیا ،مزاحمت ہر ممتاز کے بھائی امتیاز کو بھی چھرے کے وار کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم لیڈ ی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ صبح دس بجے تک بچی کی نعش اسپتال میں پڑی رہی۔ میڈیا کی شکایت پر ایس ڈی ایم دھرمون بھوانی نے تحصیلدار ارشد جمالی کو بھیجا، بعد میں لیڈی ڈاکٹرنے پوسٹ مارٹم کیا ۔جوں ہی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔ زخمی ممتاز اور ان کے دیگر ر شتہ داروں نے کہا کہ ملزم موالی اور نشئی تھا اور اس ظالم نے سوئے ہوئے بچوں کو قتل کیا ، جبکہ پولیس کے مطا بق ملزم نے سیاہ کاری کاالزام دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا۔