اسلام آباد:پاکستان نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ میں منی لانڈرنگ مقدمات ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کردیا اور برطانیہ سے مقدمات کے شواہد بھی مانگ لئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات ختم ہونے پر تشویش ہے۔برطانیہ مقدمے کے شواہد پاکستان کے ساتھ شےئر کرے،پاکستان میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں پیشرفت کیلئے شواہد ضروری ہیں۔برطانیہ منی لانڈرنگ مقدمے کے فیصلے پر بھی نظرثانی کرے۔