سنجاوی: ایم پی اے حاجی گل محمد دُمڑ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حلقہ پی بی سات سے منتخب ایم پی اے حاجی گل محمد دُمڑفیصل آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ۔گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔حاجی گل محمددُمڑ دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی بھی رہے چکا ہے۔2013کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ پر حلقہ پی بی سات سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی گل محمد دومڑ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم پارلیمانی سیاست کا طویل تجربہ رکھتے تھے۔ تجربہ کار سیاستدان ہونے کے کے ساتھ ساتھ وہ ایک نفیس اور بامروت انسان بھی تھے جنہوں نے اسمبلی کے اندر اور باہر ہمیشہ جمہوری اقدار کی سربلندی کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے او رلواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ دے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی گل محمد دمڑ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر نے مرحوم گل محمد دمڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے سپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی گل محمد دمڑ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سپیکر نے بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی مرحوم کے رویہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی گل محمد دمڑ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور انتہائی عمدہ شخصیت کے مالک تھے اور ان کی وفات سے ہم ایک دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں جس کا ساری زندگی افسوس رہے گا اور ان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی سپیکر صوبائی اسمبلی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے اراکین صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو،میر عاصم کرد گیلو ،میر عبدالکریم نوشیروانی ، میر سخی امان اللہ نوتیزئی ،ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ،حاجی اکبر آسکانی ،وزیراعلیٰ کے مشیر محمد خان لہڑی ،سابق سینیٹر سعید ہاشمی ، سینیٹر آغا شہباز ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی حاجی گل محمد دمڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم گل محمد دمڑ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے لیے اٹھنے والی آوازوں میں اپنا اہم کردار ادا کیا ان کے انتقال سے صوبے کی سیاست میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جو عرصہ دراز تک پر نہیں ہوسکے گا ۔ انہوں نے لواحقین سے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوا پنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء فرمائے کوئٹہ نیشنل پارٹی(حئی) کے مرکزی آرگنائزر بانی ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، مرکزی رہنماؤں ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ، میر اقبال زہری ، میر سکندر ملازئی، میر سعداللہ مینگل، شیر محمد قمبرانی نے نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی حاجی گل محمد دمڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم گل محمد دمڑجیسے انسان صدیوں میں پیدا نہیں ہو تے انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے لیے اٹھنے والی آوازوں میں اپنا اہم کردار ادا کیا ان کے انتقال سے صوبے کی سیاست میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جو عرصہ دراز تک پر نہیں ہوسکے گا ۔ انہوں نے لواحقین سے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوا پنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء فرمائے کوئٹہ صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی گل محمد دومڑ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں مشیر اطلاعات نے جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لئے مرحوم کے کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔