|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2017

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں ، محکمہ خزانہ پندرہ فروری سے تمام محکموں سے بجٹ پر مشاورت کا اغاز کریگا ،،یکم اپریل سے بجٹ بنانے کا کام شروع کیا جائے گا ،سیکرٹری خزانہ بلوچستان کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام دوست بنانے اور اس میں عوامی فلاحی منصوبے شامل کرنے کیلئے پہلی مرتبہ بجٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے پندرہ فروری سے تمام صوبائی محکموں کے ساتھمشاورت کی جائے گی ،،جس کا سلسلہ مارچ کے آخر تک مکمل ہوجائے گا، ،،یکم اپریل سے بجٹ بنانے کاکام شروع کیا جائے گا ،، جبکہ صوبائی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، ،سیکرٹری خزانہنے مزید بتایا کہصوبے میں پبلک فنانس منیجمنٹ سسٹم کو فعالکیا جارہا ہے ،،جس کیلئے یورپی یونینمحکمہ خزانہ کے ساتھ تعاون کررہا ہے ۔