|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2017

مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع مستونگ کے صدر نور اللہ بلوچ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری محمد حسنین شاہوانی نے کہا ہے کہ تحصیل کھڈ کوچہ کے تمام علاقوں میں گذشتہ پندرہ دنوں سے بجلی مکمل بند ہے شدید برفباری اور بارشوں سے عوام مشکلات کا شکار ہے لیکن کیسکو حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی کنڈ عمرانی کے معززین حاجی رضا خان عمرانی ، میر عبدالخالق عمرانی ، نظام خان عمرانی ، نذیر احمد عمرانی ، شیر دل خان عمرانی ، عبدالقیوم عمرانی اور محمد ہاشم عمرانی و دیگر عوام کیسکو کے اس آمرانہ رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اگر جلد ازجلد بجلی بحال نہیں کی گئی تو بلوچستان نیشنل پارٹی کیسکو کے آفس کے سامنے دھرنا دیگی۔