|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2017

اسلام آباد:لاپتہ سماجی کارکن اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر واپس اپنے گھر پہنچ گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سلمان حیدر گذشتہ رات اپنے گھر پہنچے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ پروفیسر سلمان حیدرگھر پہنچ گئے ،سلمان حیدر کو ان کے بھائی ذیشان حیدر کی موجودگی میں گھر پہنچایا گیا ، سلمان حیدر کو گزشتہ ماہ سات جنوری کو بنی گالہ سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے اور ان کے لاپتہ ہونیکا مقدمہ تھانہ لوہی بھیر میں ان کے بھائی ذیشان حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،سلمان حیدر کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا تھا،ذرائع کے مطابق پولیس نے سلمان حیدر کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا۔ سلمان حیدر7 جنوری کو اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے لاپتہ ہوئے تھے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس اسٹیشن رمنا کی حدود سے اغواء ہونے والے سماجی کارکن و بلاگر سید ثمر عباس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔ ثمر عباس کے بھائی عشر عباس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچ میں سے تین بلاگرز کا سراع ملنے کے بعدبھائی سے رابطہ کی امید جاگی تو ہے مگر ابھی تک رابطہ نہ ہونے کے باعث خاندان والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے وزارت داخلہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان حیدر کا سراغ لگا کر رابطہ ممکن بنایا جائے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں اور گزشتہ کئی روز سے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجات کے باعث بلاگرز کی گم شدگی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افراد کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ ان کی بازیابی کے لئے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو کوششیں تیز کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گمشدہ پانچ بلاگرز مین سے دو بلاگرز سلمان حیدر اور ثمر عباس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغواء ہوئے ہیں جن کے مقدمات باالترتیب تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ رمنا میں درج ہیں۔