ڈیرہ مرادجمالی: آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب بلوچستان سیکریڑی داخلہ محمد اکبر حریفال نے ڈیرہ مراد جمالی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی آئی پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر نے امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس میں ایف سی کرنل محمد اشرف ایس ایس پی نصیرآباد ملک فاروق فیض لہڑی ایس ایس پی جعفرآباد عبدالحئی بلوچ اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگر سمیت تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں اور پولیس وضلعی انتظامیہ کے آفیسر بھی موجود تھے بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب بلوچستان سیکریڑی داخلہ محمد اکبر حریفال نے کہاکہ نصیرآباد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش ہے لیکن پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ڈیرہ مراد جمالی میں شہید ہونے والے سی آئی اے جعفرآباد کے انچارچ ہدایت اﷲ کولاچی سمیت تمام شہید پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کیلئے کام جاری ہے جس میں کامیابی حاصل ہوئی ہیں دہشت گردوں کوکیفر کردار تک پہنچانے اور ورثاء کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے ان کو منظر عام میں لایا جائے گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان پولیس کو دہشت گردوں کے مقابلے میں جدید ہتھیاریوں بلٹ پروف گاڑیوں سے لیس کرکے جدید طرز پر ٹریننگ بھی دی جائیں گی جس کی منظوری وزیراعلیٰ نواب ثناء اﷲ خان زہری نے دے دی ہے اور کہاکہ دہشت گردوں کی در اندازی روکنے اور نقل وحرکت کی روک تھام کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز کے ادارے بھی کام کر رہے ہیں اور کہاکہ بلوچستان میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلینگ میں مذہبی کالعدم شدت پسند تنظمیں ملوث ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے انہوں نے کہاکہ شہید ہدایت اﷲ کولاچی سابق ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی کو اہم کیس سے کیوں ہٹایا گیا ہے میں لاعلم ہوں جس کی تحقیقات کی جائے گی اور کہاکہ دہشت گردی کیسوں کی تحقیقات کرنے والے پولیس کے تفتیشی آفیسروں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی مٹھی بھر عناصر وں کو کسی قسم بھی اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا جبکہ آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب بلوچستان سیکریڑی داخلہ محمد اکبر حریفال نے جائے وقوعہ کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر شہید سی آئی اے کے انچارچ ہدایت اﷲ کولاچی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا ۔