|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2017

کوئٹہ: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک اور مردم شماری پر ہمارا موقف واضح ہے. یہ بات سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پریس کلب میں نئے کارکنان کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت گوادر پورٹ کو بلوچستان کے حوالے کیا جائے،چائنا بلوچستان کے سرمایہ داروں کو سی پیک کی ترقی میں شامل کرنے کیلئے بینکوں کے ذریعے قرضہ دے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پر اعتراض نہیں، گوادر کی آبادی کو متاثر ہونے نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کا فائدہ پہلے گوادر اور بلوچستان کو ملنا چاہیے، ہماری پارٹی کی جدوجہد بلوچستان کی ترقی اور امن کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کسی صورت قبول نہیں، نقل مکانی کرنے والے بلوچوں کو واپس اپنے علاقوں میں آباد کرکے مردم شماری کی جائے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ اتحادی کی حیثیت سے ہماری جماعت حکومت کے نفع نقصان میں شریک ہے، شمولیت کے موقع پر ترجمان نیشنل پارٹی میر جان بلیدی، صدیق پانیزئی سمیت دیگر رہنماء شریک تھے.