|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2017

کوئٹہ:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے مزید مسائل پیدا ہونگے وفاقی حکومت فاٹا کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں صوبے میں پشتونخوامیپ نے پشتونوں کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی ہے اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی مردم شماری کسی بھی صورت ملتوی نہیں ہو گی اگر مردم شماری ملتوی کر دی گئی تو پشتونخوامیپ ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں بڑ ے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کرپشن کی روک تھام کے لئے تمام تر حالات کا مقابلہ کر رہی ہے ورلڈ بینک اور یورپی یونین پی اے سی کو مزید کو فعال بنا نے کے لئے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور پی اے سی کو مزید فعال کر کے صوبے میں ہونیوالے کرپشن کی روک تھام میں بھر پور مدد حاصل ہو گی کیونکہ صوبے کو کرپشن نے تباہ کر دیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ اپنے حقوق کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہیں اسلام کے دعویداروں نے شریعی نظام کرنے کی بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی جس کے باعث 15 سالوں میں صورتحال انتہائی خراب ہو چکی تھی پشتونخواملی عوامی پارٹی مردم شماری کے حق میں ہے اور ملتوی ہونے کی صورت میں پشتونخوامیپ بھر پور احتجاج کرے گی سپریم کورٹ نے مردم شماری کا حکم دیا ہے اور اس کو ہر صورت میں ہونی چاہئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے مزید مسائل پیدا ہونگے وفاقی حکومت فاٹا کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں صوبے میں پشتونخوامیپ نے پشتونوں کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی ہے۔