|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2017

کوئٹہ:بلوچ قوم اپنے قومی تشخص ، تہذیب وتمدن بقاء اور سلامتی اور وجود کو برقراررکھنے کے لئے کمزوریوں کو دور نہیں کیا تو آنیوالے تاریخ کے نتائج بلوچ قوم کو صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا بات اقتدار اور مراعات سے نکل چکا ہے وجود اور سرزمین کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر اتحاد ویکجہتی کا عملی ثبوت دینا ہو گا بہت تیزی سے بالا دست قوتیں اپنے گماشتوں کے توسط سے ایسے منصوبوں کو عملی طور پر جامع پہنانے میں مصروف ہیں جن کی تکمیل سے بلوچ قوم کی شناخت اورو جود کو شدید خطرہ لاحق ہو گا ان خیالات کا اظہار بی این پی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کچی بیگ میں پارٹی کے رہنماء ملک محمود یار شاہوانی کے رہائش گاہ پر کلی مسلم آباد اوگڑائی ،کلی ملک یار محمد شاہوانی مرحوم،ملک حاجی شاہجہان کے یونٹوں کے مشترکہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری، ضلعی نائب صدر میر غلام رسول مینگل، اسد سفیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ، ملک محمود یار شاہوانی، حاجی عبدالباسط لہڑی، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ملک محمد حسن مینگل، حفیظ اللہ بنگلزئی اور مقصود احمد بلوچ نے خطاب کر تے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ہمارے جدوجہد کا مقصد پر محور بلوچ اور بلوچستانی عوام کو اس بحرانی کیفیت کے صورتحال سے نکال کر ساحل ووسائل پر حق حاکمیت کی کی جدوجہد کی طرف راغب کر نا سیاسی اور شعوری طور پر قومی جمہوری جدوجہد کے ذریعے استحصالی پالیسیوں کا مقابلہ کر نا ہو گا کیونکہ سیاسی ، قومی، جمہوری حقوق کی جدوجہد کے لئے یہاں کے عوام کو منظم انداز میں استحصالی پالیسیوں پر مبنی اقدامات کے لئے آواز بلند کر نا اور پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا پارٹی نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی حقیقی ترقی وخوشحالی کے لئے طویل ترین قربانیوں کا سلسلہ طے کر تے ہوئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے ہمیشہ اصولی سیاست اور یہاں کے عوام کی واک واختیار کے لئے کبھی بھی گروہی اور ذاتی مفادات اور سیاست کی بیخ کنی کی جس کا واضح مثال جب 2013 کو جب پارٹی کے عوامی حق رائے دہی کو تقسیم نہیں کیا گیا اس کے باوجود پارٹی کو اقتدار سنبھالنے کی پیشکش کی لیکن پارٹی کے قیادت نے دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقتدار کا ہر گز حصہ نہیں بنیں گے جس کے ریموٹ کنٹرول اور اختیارات ان قوتوں کے پاس ہو گا جنہوں نے گزشتہ 70 سالوں سے عوام کی بنیادی حقوق کو سلب کیا ہوا ہے اور وہ آج بھی ہمارے مال ومڈی اور قدرتی دولت کو بے دریغ لوٹ کھسوٹ اور استحصال کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی پرستی اور مردم شماری کے مخالف نہیں ہے لیکن مردم شماری اور ترقی سے متعلق ہمارے خدشات اور تحفظات حقیقت پر مبنی دنیا کے تمام مظلوموں کے عین مطابق ہے کیونکہ عوام کے تحفظات کو دور کئے بغیر کوئی بھی ترقی اہمیت کا حامل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ آج اس اکیسویں صدی میں بھی دنیا کے معدنیاتی دولت سے مالا مال خطے کے عوام تمام تر بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور اب یہاں کے عوام کی ہزاروں سالوں پر مشتمل تاریخ ، تہذیب وتمدن ، بقاء اور سلامتی کو پاؤں تلے روند ڈالنے کی کوشش بہت تیزی کے ساتھ جاری وساری ہے ایسے حالات کا بلوچ عوام میں تدراک نہیں کی تو آنیوالے تاریخ کے نتائج بھیانگ ہونگے جس کا نتیجہ بلوچ عوام کو بھگتنا پڑے گابعد کے پچھتاوے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا لہٰذا یہاں کے عوام اپنے آباؤ اجداد کی نگاہ اور سرزمین کی حفاظت اور بحالی کے لئے اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کریں اس موقع پر کامریڈ ہدایت اللہ بنگلزئی ، محمد حنیف لانگو، حاجی مہراللہ بنگلزئی، ظفر نیچاری، امیر جان بنگلزئی، محبوب لانگو، سلیم مینگل، یاسر بنگلزئی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔