|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2017

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ فاٹا کے منتخب نمائندوں کی جانب سے پیش کر دہ قرارداد کو فی الفور آئینی ترمیم میں بدل دیں ملک کے اندر پشتونوں کے سینے پر کھینچی لکیریں ختم کر کے دم لیں گے جس طرح پشتونوں کو شناخت دلائی چھوٹی قومیتوں کے حقوق کو تحفظ دیا این ایف سی ایوارڈ صوبائی خود مختاری کو ممکن کر دکھا یا اب پشتونخوا وطن میں امن کے قیام کیلئے جہد کرینگے صاف وشفاف مردم شماری آئینی ذمہ داری ہے سی پیک مغربی روٹ پر روز اول سے آواز اٹھائی ہے اور اسے فاٹا کے تمام ہیڈ کوارٹرز سے گزار کر ژوب کوئٹہ تک بھیجا جائے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق عمل درآمد کر دیا جا تا تو شاہد فوجی عدالتوں کی ضرورت پڑجا تا پرامن افغانستان پاکستان کیلئے پرامن پاکستان افغانستان کیلئے نا گزیر ہے لہٰذا دونوں مملکتیں اعتماد کے فضاء کو یقینی بنا تے ہوئے اقدامات اٹھائیں ارباب مجیب الرحمان کی شمولیت سے دلی خوشی ہوئی اور ایسے وقت اور حالات کے مطابق فیصلہ قرار دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بر تہکال ، امان آباد میں پشتونخوامیپ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ارباب مجیب الرحمان کی ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اجتماع سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ارباب مجیب الرحمان، ارباب طاہر اور خوش دل خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبہ بھر ارباب مجیب الرحمان کی قیادت سینکڑوں تنظیمی ذمہ داران معاونین، سینئر معاونین نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس کے علاوہ وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ کرام کی بھی ایک بہت بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی اسفند یار ولی خان خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ارباب مجیب الرحمان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط قوت بن کر ابھرے گی اور فکر با چا خان کے علاوہ تمام دعوے اور وعدے قریب المرگ ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پشتونوں کو درپیش گھمبیر حالات جن میں سی پیک، مردم شماری، فاٹا انضمام دہشت گردی سر فہرست ہے ہم ایک مرکز تلے جمع ہونے کا تقاضا کر تی ہے جس کی بنیادیں فخر افغان با چا خان فراہم کر چکے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ڈیلیور کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور اسکا ادراک پشتونوں کو ہو چکا ہے اس موقع پر اسفند یار ولی خان نے ارباب مجیب الرحمان کو پارٹی کے مرکزی کمیٹی نامزد کر نیکا اعلان کر دیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی نائب صدر ڈسٹرکٹ کوئٹہ چیئر ملک نعیم خان بازئی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا، صوبائی ترجمان ما بت کاکا، صوبائی کونسل ممبر نیک محمد طو غی وال بھی موجود تھے دریں اثناء با چا خان مرکز سے جاری کر دہ بیان میں ممتاز قوم پرست رہنماء ارباب مجیب الرحمان اور ان کے ساتھیوں کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کو بروقت فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ارباب مجیب الرحمان اور ساتھیوں کی شمولیت سے پشتونوں پر یہ بات عیاں ہو چکی کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتون قوم کی حقیقی سیاسی جمہوری اور ملی سپا ہ ہے اور یہ ان شہداء، غازیوں اور ملی اتلان کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی نہ صرف زندہ وجاوید ہیں بلکہ ان اہداف کے قریب تر ہو رہی ہے جبکہ نشا ند ہی فخر افغان با چا خان اور ملی رہبر خان عبدالولی خان نے کی تھی اور ملک میں پشتونوں کو ایک وحدت میں پرونے کیلئے اپنی جدوجہد کو اولیت دینگے عوامی نیشنل پارٹی پشتونخوا وطن کے طول وعرض میں ان تمام سیاسی کیڈرز، رہنماء اور مخلص نظریاتی فکری کارکنوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پشتون قومی تحریک، سرخ پرچم تلے عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد تیز کر دیں تاکہ وطن میں جاری انتہا پسندی، دہشتگردی کا خاتمہ اور وطن خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہموار کیا جاسکے۔