|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2017

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوامیں شامل کرنے والے قومی غداران ہے بعض لو گ اسٹیبلشمنٹ کو خوش کر نے کے لئے اس طرح بیانات دیتے ہیں ماضی میں کرپشن کرنے والوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے کرپٹ زدہ افراد ملکی سیاست کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور فا ٹا کو الگ حیثیت دے کر ہی دم لیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پشتون آباد میں اولسی جرگے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچوں کے ساتھ شامل ہونیوالے قومی غدار ہے اور ہمیشہ اپنے غلامی کو غلام کی حیثیت سے تسلیم کی ہے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر نے والے صرف اور صرف اسٹیبلشمنٹ کو خوش کر نے اور خیبر پختونخوامیں وزارت اعلیٰ لینے کے لئے اس طرح بیانات دیتے ہیں مستقبل میں ان کی سیاست کو ختم ہونے کو ہے فاٹا کے مسئلے پر پشتونخوامیپ نے جو موقف اختیار کیا ہے مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بھی محمود خان اچکزئی کی اس موقف کی تائید کی ہے پشتون عوام کے مستقبل کا فیصلہ یہاں کے سیاسی قیادت کرینگے اور جو لوگ قومی غدار ہے ان کو پشتون قوم کے حوالے سے فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں پاکستان کے اندر افغان وحدت چاہتے ہیں فاٹا کا پوزیشن برقراررہے گا وہاں پر الگ گورنر اور کا بینہ ہونگے جن لو گوں نے پشتونوں کے ووٹوں سے منتخب ہوئے اور پھر کرپشن کی ان کو سیاست کر نے کا کوئی حق نہیں ہے ان کے کرپشن کو منظر عام پر ضرور لائیں گے اور ان کو اپنے گاؤں تک محدود رکھیں گے کرپٹ زدہ لو گ کسی بھی صورت سیاست نہ کریں کیونکہ یہ اپنے حلقے اور پشتون عوام کے دشمن ہے سابقہ وزیر نے بلوچستان میں اپنے آپ کو رہنے کے لئے جو بیان دیا ہے وہ باعث افسوس ہے اور ان کی سیاست پر تالے لگ گئے پشتون عوام کو ترقی وخوشحالی دینے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔