نوشکی:نوشکی قطری شیخ کے ایڈوانس شکاری پارٹی کو حراست میں لینے کے بعد جمعہ کے روز عملے کو کوئٹہ منتقل کردیاگیا،جبکہ چھ شکاری پرندوں کو محکمہ جنگلات کے حوالے کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے چاغی جانے والے قطری شیخ کے ایڈوانس پارٹی عملے کو گلنگور چیک پوسٹ پر ناکہ توڑنے پر آرسی ڈی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز نے چار گاڑیوں میں سوار عملے کے تین بنگالی غیر ملکیوں سمیت 16افراد کو چھ نایاب اور قیمتی شکاری پرندوں سمیت حراست میں لیکر نوشکی لیویز کے حوالے کیاگیاتھا،جنہیں 72گھنٹوں کے بعد نوشکی انتظامیہ نے چھ نایاب شکاری پرندوں کو محکمہ جنگلات کے حوالے کرکے عملے میں شامل 16افراد کو کوئٹہ منتقل کردیاہے ،واضح رہے نوشکی انتظامیہ کا موقف تھا کہ ایڈوانس شکارپارٹی کو لیویز ناکہ توڑنے پر حراست میں لیاگیاہے مگر 72گھنٹے گزرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے نوشکی کے صحافیوں کو گرفتاری کے اصل حقائق سے بے خبر رکھاشکار پارٹی غیرقانونی شکار کے لئے جارہے تھے یا واقعی گلنگور چیک پوسٹ پر ناکہ توڑا تھا۔