کوئٹہ:بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں فورسز کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں رئیس توخ کے علاقے میں فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 3 افراد کو شہید جبکہ خواتین سمیت 10 افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا لاپتہ ہونے والے افراد میں سے دو کی شناخت محمد صلح ولد گھتران بگٹی حاجی ولد کھتران بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے ترجمان نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی بھر میں پچھلے ایک ہفتے کے داران شہید افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہیں جبکہ کولوا کے مختلف علاقوں میں بھی فورسز اور ان کے تشکیل کردہ ڈیتھ سکواڈ کئی دنوں سے کارروائیوں میں مصروف ہیں جہاں تمام علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا ہوا ہے ترجمان نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں فورسز کے ہاتھوں بلوچ قوم کی نسل کشی کے منصوبے کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔