کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نوشکی کے علاقے زاروچہ میں پھنس جانے والے افراد کو باحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر پہنچانے کے جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے پی ڈی ایم اے، ایف سی ، پاک فوج ،لیویزاور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے نے سنگین صورتحال سے دوچار بچوں، خواتین اور دیگر افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے جو گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں اس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیراعلیٰ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ متاثرین بحفاظت جلد اپنے اپنے گھروں میں پہنچ جائیں گے۔