اسلام آباد: پاکستان نے خطے کی مخصوص حالات کے پیش نظر سی پیک کی حفاظت کیلئے غیرمعمولی اقدامات کرلیے گئے برادرملک چین کا بھر پورتعاون حاصل ہے پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری نے سی پیک کی سیکیورٹی کے ان فل پروف انتظامات سے آگاہی کا فیصلہ کیا ہے،باقاعدہ طورپراسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے حکام کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔کمیٹی کااجلاس چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی صدارت میں 20فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ و گورنر کو خصوصی دعوت پر کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ایجنڈے کے مطابق سی پیک کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی پراجیکٹ اور سیکیورٹی دستوں پر بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔اس ضمن میں سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے،گوادر کی بندرگاہ کی سیکیورٹی کے سلسلے میں میری ٹائم سیکیورٹی فورس کی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی راہداری کو بریفنگ کی ہدایت کردی گئی ہے،اس فورس کے اعلیٰ حکام کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے خطے کی مخصوص حالات کے پیش نظر پاک چین اقتصادی راہدری کی حفاظت کیلئے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں اس سلسلے میں چین نے حال ہی میں پاکستان کو سیکورٹی کے جدید ہتھیار اور آلات بھی دیئے ہیں۔