|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2017

کوئٹہ:کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں کھڑی گاڑی سے وکیل کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق سینتالیس سالہ عبدالرحیم ولد عبدالرحمان شاہوانی ایڈووکیٹ ضلعی کچہری (ڈسٹرکٹ کورٹ ) کے عقبی حصے میں پارک کی گئی ذاتی گاڑی سے مردہ حالت میں ملے۔ گاڑی سے کوئلہ کی انگھیٹی اور نشہ آور اشیاء بھی ملی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر معائنے کیلئے سول اسپتال پہنچادی۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بتایا کہ متوفی کی موت گاڑی میں کوئلہ گیس بھرنے اور حد سے زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالرحیم ایڈووکیٹ ضلعی کچہری کے بوتھ نمبر 29 میں نوٹری پبلک اوتھ کمشنر کا کام کرتے تھے۔ متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ان کے بھائی حبیب الرحمان کے حوالے کردی گئی ہے۔