|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2017

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے ڈاکٹر وں کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے محکمہ صحت نے اندرون صوبہ تعینات ڈاکٹروں کو تنخواہ کے علاوہ الاوئنس دینے کا پرکشش پیکج کا اعلان کردیا، محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق اندرون صوبہ تعینات ڈاکٹروں کے الاونس کے پیکج کو چار کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے،کیٹگری ڈی میں صوبے کے دوردرازآٹھ اضلاع آواران،بار کھان،چاغی،ڈیرہ بگٹی،کوہلو،موسی خیل،واشک اور شیرانی میں تعینات عام ڈاکٹرکو تنخواہ کے علاوہ92 ہزارماہانہ الاونس دیا جائے گا،ان اضلاع میں تعینات کئے گئے ماہر ڈاکٹر کو تنخواہ کے علاوہ ایک لاکھ چالیس ہزار الاونس ملے گا،کیٹگری سی کے 14اضلاع کچھی،گوادر،ہرنائی،جعفر آباد،جھل مگسی،قلات،خاران،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،نوشکی،پنجگور،ژوب زیارت اور صحبت پور میں تعینات ڈاکٹر کو72ہزار اور ماہر ڈاکٹر کو ایک لاکھ روپے ماہانہ الاونس ملے گاکیٹگری بی کے8 اضلاع خضدار،لورالائی ،سبی،نصیر آباد،کیچ،مستونگ،پشین،لسبیلہ میں تعینات ڈاکٹر کو52ہزار اور ماہر ڈاکٹر کو ایک لاکھ روپے ماہانہ الاونس ملے گا،کیٹگری اے کوئٹہ میں تعینات ڈاکٹروں کو 32ہزاراور ماہر ڈاکٹر کو چالیس ہزار الاونس دیا جائے گا،اس سلسلے میں سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ نے بتایا کہ الاونس کا مقصد دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بناناہے، 172ڈاکٹرز کے تبادلے اندورن صوبہ کردئیے ہیں،بڑی تعداد میں لیڈی ڈاکٹروں کے بھی اندورن صوبہ تبادلے کئے جارہے ہیں