اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم برطانیہ کے قائد الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دے دی ، الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق الطاف حسین دہشت گردی سمیت مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں پاکستان کو مطلوب ہے، کراچی کی انسداد دہشت گردی نے 21 اگست کے جلا ؤ گھیراو کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر محکمہ داخلہ سندھ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی جس کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔ اب الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے ایف آئی اے انٹرپول کو خط لکھے گا ۔