کوئٹہ:ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر امداد اللہ بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ میں80 فیصد کے قریب ادویات غیر معیاری ہے کوئٹہ میں ادویات کے نام پر زہر فروخت ہونے لگا ہے جعلی ادویات سے متعلق 109 کیسز ڈرگ کورٹ بجھوائے ہیں شہر میں33 میڈیکل سٹور سیل کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی جعلی ادویات کے خلاف کوئٹہ شہر میں عرصہ دراز سے کریک ڈاؤن کر رہے ہیں اس وقت کوئٹہ میں 80 فیصد کے قریب ادویات غیر معیاری ہے جس کی وجہ سے مریض ٹھیک ہونے کی بجائے بیمار ہونے لگتے ہیں ڈرگ کورٹ نے جعلی ادویات فروخت کر نے کے الزام میں 2 کمپنی مالکان اور6 میڈیکل اسٹورز مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں شہر میں رجسٹرڈ میڈیکل بورڈ کی تعداد1600 ہے جعلی ادویات سے متعلق 109 کیسزڈرگ کورٹ بجھوائے ہیں اور اب تک شہر میں 33 میڈیکل اسٹورز سیل کئے ہیں کوئٹہ شہر میں ادویات کے نام پر زہر کو فروخت ہونے کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دینگے ہم نے عہد کیا ہے کہ کوئٹہ شہر کو غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات سے پاک کرنا ہے کیونکہ معاشرے کو ٹھیک کر نے کے لئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ۔