لورالائی: ڈسٹرکٹ جیل لورالائی میں قیدیوں اور عملے کے درمیان لڑائی۔ جیل وارڈن زخمی ۔ جبکہ دیگر واقعات میں پولیس نے منشیات فروشوں اور جوا خانے پر چھاپے مار کر 8جواگرگرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل لورالائی میں ایک سزا یافتہ قیدی زین اللہ ولد خان محمد کا مبینہ طور پر جیل عملے کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں جیل وارڈردراز خان ولد بلو خان زخمی ہوگیا جنہیں علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد زمان بازئی ، اسسٹنٹ کمشنر میر باز مری اور ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو پر امن بنایا قیدی زین اللہ نے جیل عملے پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل عملے کا ہمارے ساتھ رویہ درست نہیں ہے تاہم پولیس اور جیل عملے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اسی طرح ایک اور واقع میں ایس ایس پی زاہد آفاق کی سربراہی میں پولیس نے پہاڑی محلہ میں ایک جواء خانے پر چھاپہ مارا اور 8جواگروں مسمیان عطاء اللہ، نصیب اللہ، نجیب اللہ، عبد اللہ ، عبد الرحمن، فیض محمد ، خان محمد اور دلاور کو گرفتار کر لیا گیا اسی طرح ایک اور واقعہ میں سی آئی اے سٹاف کے سب انسپکٹر گلزار احمد نے تحصیل روڈ پر ایک دوکان پر چھاپہ مارا اور دوران چھاپہ سابق پولیس کانسٹیبل خان داد ، محمد اصغر، عصمت اللہ ، اظہار الدین کے قبضے سے 150گرام چرس برآمد کر لیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس نے مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی زاہد آفاق، ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ ایس ایچ او میر سند عرف جانان اور سب انسپکٹر سی آئی اے نے کہا کہ لورالائی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مذید کاروائی جاری رہے گی۔