کوئٹہ:قلات مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا مندسے لاش برآمد کوئٹہ کے نواحی علاقے میں دوگروپوں میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق قلات سے تقریباََ چالیس کلومیٹر دور توک کے علاقے کو شی میں مسلح افراد نے دو افراد ثناء اللہ ولد مرید قوم رودینی اور مہراللہ ولد سرگل قوم مینگل ساکنان قلات کو اسلحہ کے زور پر پکڑ لیا اور دونوں کی ہاتھ پاؤں کو باندھ کے ان پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس سے ثناء اللہ ولد مرید موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی مہراللہ ولد سرگل شدید زخمی ہو گیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملتے ہی قلات لیویز موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قلات پہنچا دیا جہا ں ابتدائی طبعی امداد کے بعد زخمی مہراللہ کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا قلات لیویز مزید کاروائی کر رہی ہیں مند لیویز کے عملے کو گوکرت کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش ملی ہے جس کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے اور نعش ویرانے میں پھینک دی گئی جسکی شناخت اشرف سکنہ گوکرت کے نام سے کی گئی مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہاہے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں خالق آباد میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دو بھائیوں سکندر اورخان محمد سمیت علی رضا زخمی ہوگیا زخمیوں کو فوری طورپر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہرا س پھیل گیا پولیس کے مطابق تصادم کی وجہ رقم کا لین دین بتائی جاتی ہے زخمیوں میں سے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا مزید کارروائی بروری پولیس کررہی ہے دریں اثناء خضدار کی تحصیل مولہ سے ایک شخص کی نعش برآمد ، آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے سب تحصیل مولہ پاشتہ خان سے ایک شخص محمد ولد پیر محمد قوم محمد حسنی کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ جنہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع پاکر لیویز فورس تحصیلدار چاکر خان کی قیادت میں جائے ووقوع کی جانب روانہ ،اور مذید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔