کراچی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور انجینئرزکی اسٹریٹجک پروگرام کی ترقی کے ذریعے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام سلامتی کو درپیش خاص خطرات کے پیش نظر ہے، سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریاں ، تربیتی معیار اور اسٹریٹجک پلانزڈویژن کی سیکیورٹی رجیم پر خاص طور پر اطمینان بخش ہے ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرلاسٹریٹجک پلانزڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ان کااستقبال کیااس موقع پر آرمی چیف کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس اہمیت کو اجاگر کیا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام ہماری سلامتی کو درپیش خاص خطرات کے پیش نظر ہے ۔آرمی چیف نے اسٹریٹجک پروگرام کی ترقی میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیاجس نے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنایا ۔آرمی چیف نے سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو سراہا ۔ آرمی چیف نے اسٹریٹجک پلانزڈویژن کی سیکیورٹی رجیم پر خاص طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔