|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سادات اسٹریٹ ‘ کلی جیو و گردونواح کے علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے دو روز سے مسلسل چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سادات اسٹریٹ اور جیو میں بلا جواز رات کی تاریکی میں چھاپوں سے مقامی آبادی ذاتی کوفت سے دوچار ہو چکی ہے چھاپوں کا سلسلہ گزشتہ دو راتوں سے جاری ہے جو کسی بھی صورت درست اقدام نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے عوام مزید ذہنی کوفت سے دوچار ہو رہے ہیں ماورائے قانون و عدالت اقدام کسی صورت درست نہیں غیر قانونی طور پر ماورائے عدالت گرفتاریوں کا سلسلہ ترک کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جمہوری جماعت ہے جو عوام کے تحفظ ‘ ناانصافی ‘ محرومیوں کے خلاف آوا زبلند کر رہی ہے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا رات کی تاریکی میں عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں ان علاقوں میں سادات و دیگر بلوچ قبائل آباد ہیں اس قسم کے ماورائے عدالت اقدامات کی مذمت کرتے رہیں گے۔