کوئٹہ:صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ حکومت نرسز سمیت تمام ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے نرسز کے جائزمطالبات پورے کر نے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ آمد کے بعد ان کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرلیا جائیگا میری یہاں پر عدم موجودگی کی وجہ سے یہ مسئلہ اس نہج تک پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سول سنڈیمن ہسپتال میں نرسز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کے موقع پر نرسز سے گفتگو اور ان کی ہڑتال کو ختم کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فرید احمد سمالانی اور نیشنل پارٹی کے رہنماء میر عطاء محمد بنگلزئی، موسیٰ خان خلجی سمیت دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے نرسز ہو یا محکمہ صحت کے دیگر ملازمین تمام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں تاکہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کو صحت کی سہولیات پہنچا سکے انہوں نے بتایا کہ میں یہاں پر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے نرسز کا یہ احتجاج اس نہج تک پہنچا ہے ان کے جائز مطالبات پورے کرینگے اس کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی واپسی کے بعد نرسز کا مسئلہ حل کر لیا جائیگا اس موقع پر نرسز ایکشن کمیٹی کی رہنماء مینہ لوتھرنے کہا کہ ہمارے جائز مسائل ہے اور ہم نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے نبھایا ہے اس لئے ہم حکومت اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے اپنے جائز مطالبات کے حل کے لئے متعدد بار رجوع کیا تھا لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی تھی ہم نے مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کیا اورہم صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ اور حکومت کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے مطالبات کو مان لیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کا نوٹیفکیشن جلد کر دیا جائیگا جس کے بعد صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی یقین دہانی پر نرسز ایکشن کمیٹی نے اپنے احتجاج کو ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔