کوئٹہ:اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ایک بار پھر دہشتگرد ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سیاسی قیادت موجودہ حالات کو صحیح رخ پر لے جانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں عوام نے بڑی قربانیاں دی ہے اور اب مزید عوام کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے جب تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہونگے اس وقت تک صورتحال یہی رہے گی ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن چیمبر میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاہور اور کوئٹہ میں ایک ہی دن بم دھماکے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا اور دوسرے دن مہمند ایجنسی میں حملہ کیا گیا جس میں بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہوئی ہے فورسز اور عوام نے ملک اور وطن کی حفاظت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں دہشتگردوں کے خلاف موثر کا رروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ ہو تے جا رہے ہیں ان حالات کو روکنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملکی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور اب بھی ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ملک کا ایسا ادارہ نہیں جہاں پر کرپشن نہیں ہو تی پی ایس ایل کو بدنام کر نے والے کرکٹر ز پر تاحیات پابندی لگائی جائیگی کیونکہ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے اگر ماضی میں کرپٹ کرکٹرز پر پابندی عائد ہو تی تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہو تی حلقہ پی بی7 زیارت کے ضمنی انتخاب میں جمعیت علماء اسلام بھر پور اور واضح کامیابی حاصل کر ے گی۔