|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2017

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں ایک ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے تاہم لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کی وجہ سے حکومت ان مصنوعات پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دے گی جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 53 پیسے اورمٹی کے تیل میں 16 روپے 71 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی تھی، قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئندہ 15 روز کے لیے کی گئی تھی۔